ابنا: سہیل صدیقی کل تہران میں پاکستان کے سفارت خانے میں یوم کشمیر کی مناسبت سے منعقدہ مراسم میں 27/ اکتوبر سنہ 1947 میں کشمیر میں پیش آنے والے واقعے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ برسوں کے دوران کشمیریوں اور ہندوستان کی سیکیورٹی فورسیز کے درمیان جھڑپیں ہوتی رہی ہیں۔ سہیل صدیقی نے کشمیری عوام کی حمایت سے متعلق ایران کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام ہمیشہ مظلوم کشمیریوں کی حمایت کرتے رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ کشمیر اور ایران کے درمیان ایک تاریخی رشتہ رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ کشمیری مسلمان، فارسی کو اس علاقے میں اسلام پہنچنے کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ کشمیر کے علاقے ہندوستان اور پاکستان نیز بعض حصے چین کے اختیار میں ہیں جبکہ کشمیر کی مالکیت کو لے کر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان اختلافات جاری ہیں اور کئی بار جنگ بھی ہوچکی ہے۔
.......
/169